ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بسوجیت رانے نے کانگریس چھوڑنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی

بسوجیت رانے نے کانگریس چھوڑنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی

Tue, 08 Nov 2016 18:44:40  SO Admin   S.O. News Service

پنجی، 8 ؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گوا میں کانگریس کے رکن اسمبلی بسوجیت رانے نے آج کانگریس چھوڑنے اور اپنی الگ سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہیں۔ریاست میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔لیڈر کی طرف سے ’ستاری یوامنچ‘بنانے سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانے نے کہاکہ میں اگلا الیکشن کانگریس کے ٹکٹ سے لڑرہا ہوں، پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔والپوئی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی نمائندگی کر رہے 45سالہ رانے کاکہناہے کہ وہ میٹنگ کرکے اور لوگوں تک پہنچ کر اپنی توجہ اسمبلی حلقے پر مرکوز کر رہے ہیں۔ریاست کے سابق وزیر صحت نے کہاکہ کچھ لوگ سیاسی پارٹی کی تشکیل کی افواہ پھیلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ستاری تعلقہ علاقے میں پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔یہاں دواسمبلی حلقے ہیں جن میں سے ایک کی نمائندگی وہ خود کرتے ہیں اوردوسرے کی نمائندگی ان کے والدپرتاپ سنگھ رانے کرتے ہیں۔


Share: